یوروگوئے میں ایمرجنسی کا اعلان

جنوبی امریکا کے جنوب مشرقی حصے میں واقع ملک یوروگوئے میں ایمرجنسی نا فذ کر دی گئی ۔غیر ملکی میڈیا ذرا ئع کے مطابق یوروگوئے کے صدر تبرے وازکوئزنے ملک میں خواتین کی ہلاکتوں کے بڑھتے واقعات کو دیکھتے ہوئے ملک بھر میں ایمرجنسی لگانے کا اعلان کیا ہے۔صدر دفتر کی ویب سائٹ پر جاری ایک حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ”خواتین کے خلاف حال ہی میں تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات اور قومی سطح پر صنفی بنیاد پر تشدد کے بعد پھیلی بدامنی کو دیکھتے ہوئے صدر نے ایمرجنسی لگانے کا اعلان کیا ہے“۔آرڈر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خواتین کے تحفظ کو فروغ دینے کے لئے اسکولوں اور جیلوں میں مہم بھی چلائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن