صدر ڈاکٹر عارف علوی نے منشیات کی روک تھام سمیت مختلف معاشرتی مسائل کے حوالے سے مناسب آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔آج کراچی میں منشیات نذر آتش کی جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ ہمیں منشیات کی ترسیل روکنی اور اس کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی تاکہ اس برائی پر قابو پایا جاسکے۔ صدر نے کہا کہ نشے کے کئی پہلو ہیں جن سے موثر انداز میں نمٹنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو ترقی و خوشحالی کے مواقع سے روشناس کرانا چاہیے۔صدر نے کہا کہ ہم ایک عظیم قوم بننے کے قریب ہیں اور ہمارا ملک قوموں کی برادری میں اہم اور قابل احترام ملک ہوگا۔