اسلام آباد(وقائع نگار ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعینات ہونے والے دو نئے ججز جسٹس طارق محمود جہانگری اور جسٹس بابر ستار نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیاہے۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے نئے ججز سے حلف لیا۔تقریب میں اسلام آباد ہائی کورٹ و ڈسٹرکٹ کورٹس کے ججز کے علاوہ وکلا بھی شریک ہوئے۔ ادھر نئے ججز کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ کی پہلی منزل پر عدالتیں تیار کرلی گئی ہیں جہاں ججز کے نوٹیفکیشن کے بعد دونوں عدالتوں کے باہر ان کے ناموں کی پلیٹس بھی لگا دی گئی ہیں۔واضع رہے کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار کو ایک سال کے لیے ایڈیشنل جج تعینات کیا گیا ہے۔