گورنرکی وفاقی محکموں کو سٹیزن پورٹل کی شکایات 6 ماہ میں زیرو کرنے کی ہدایت

لاہور (نیوز رپورٹر+ کامرس رپورٹر) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وفاقی محکموں کے صوبائی سربراہوں اور ریجنل افسران کو پاکستان سٹیزن پورٹل میں عوامی شکایت کو  6ماہ میں زیرو کرنے کا ٹاسک دیدیا۔ہر 3ماہ بعد وفاقی محکموں کے افسران سے عوامی شکایت کے حل کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ بھی طلب کر لی۔ پنجاب کے تمام ڈویژن مقامات پر بھی گورنر پنجاب کا اراکین اسمبلی کے ہمراہ وفاقی محکموں کے افسران کے ساتھ ملاقاتیں کرنے کا فیصلہ۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وفاقی محکموں کے صوبائی سربراہوں کے اجلاس کی گورنر ہاؤس میں صدارت کی۔ اجلاس میں107سے زائد افسران نے شرکت کی جس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران گورنر پنجاب نے کہا کہ وفاقی محکموں کے درمیان بہت ایشوز کے حوالے سے رابطوں کا فقدان ہے مگر ہم اس مسئلے کو جلد حل کر دیں گے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ہم نے تمام افسران پر واضح کرد یا ہے کہ وفاقی محکموں میں عوامی شکایات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ اْنہوں نے کہا کہ تمام محکموں میں سزا اور جزا کو بھی ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گا۔ جبکہ ناقص کارکردگی دکھانیوالوں کے خلاف حکومت ایکشن لے گی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ 2سالوں کے دوران وزیر اعظم کے قائم کردہ سٹیزن پورٹل پر 30لاکھ سے زائد شکایت موصول ہوئیں اور انکے حل کا تناسب 96فیصد سے زائد رہا ہے مگر اب ہم آئندہ چھ ماہ کے دوران یہ کوشش کریں گے کہ مسائل کو 100فیصد حل کیا جائے۔ دریں اثناء چین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ایس ایم منیر نے گورنر پنجاب ملاقات کے دوران چین اور پاکستان کے درمیان صنعتی و تجارتی تعلقا ت کے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت کی۔ اس موقع پر انکے ہمراہ پاک چین چیمبر کے سینئر نائب صدر داؤد احمد، نائب صدر خالد رفیق چوہدری، سینئر ایگزیکٹو ممبر معظم گھرکی، زکی اعجاز اور سیکرٹری جنرل صلاح الدین حنیف بھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب نے پاک چین بزنس کانفرنس۔2021 کے انعقاد، چین سے سیم و تھور کے خاتمے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے حصول، چین سرمایہ کاروں کیلئے سازگار پالیسیوں کی تشکیل اور پاک چین دوستی کے استحکام کے حوالے سے پیش کردہ تجاویز کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ وہ اس سلسلے میں پاک چین چیمبر کی تجاویز کو حکومتی ایوانوں تک پہنچائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...