لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت ایڈہاک ازم کی بنیاد پر چل رہی ہے۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے گزشتہ ادوار میں حکومتو ں کے مزے لئے اور ملک کو مسائل سے دوچار کیا۔ پی ٹی آئی نے ان مسائل میں مزید اضافہ کیا۔ 2020 ء پاکستان میں کسان، صحافی، دکاندار، تاجر سمیت سب پر بھاری رہا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹ اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو اور میڈیکل کالجز میں داخلہ کے لئے ٹیسٹ دینے والے طلبا و طالبات کے نمائندہ وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ قبل از یں سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے سینیٹر سر ج الحق سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے لئے ملاقات کی۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ وہ نہیں سمجھتے کہ پی پی سندھ حکومت کی قربانی دے گی۔ پی ڈی ایم مختلف الخیال جماعتوں کا مجموعہ ہے اور سب کا اپنا اپنا ایجنڈاہے۔ ملک کو پٹڑی پر ڈالنے کے لئے نظام بدلنا ہوگا۔ مودی کی فاشسٹ حکومت نے وادی میں ظلم کی نئی داستانیں رقم کی َہیں جبکہ عالمی برادری نے اس پر شرمناک خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ اسی طرح ہمارے حکمران کشمیر پر کوئی واضح اور دو ٹوک موقف نہیں لے سکے۔ سینیٹرسراج الحق سے میڈیکل انٹری ٹیسٹ دینے والے طلبا ء وطالبات کے نمائندہ وفد نے ملاقات کرتے ہوئے بتایاکہ پاکستان میڈیکل کمیشن کی طرف سے منعقد کیے گئے۔ میڈیکل کے امتحانات کے خلاف پورے ملک میں شدید تشویش