ہائیکورٹ نے چینی کی قیمتیں بڑھانے کیلئے ملز مالکان کی درخواستیں مسترد کر دیں

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے شوگر ملز مالکان کی طرف سے چینی کی قیمتیں بڑھانے کے لئے دائر درخواستیں مسترد کر دیں اور قرار دیا کہ یہ حکومتی پالیسی کا معاملہ ہے عدالت اس میں مداخلت نہیں کر سکتی۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا۔ دس شوگر ملوں نے  ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور دو رکنی بنچ نے شوگر مل مالکان کی آٹھ سال پرانی درخواستوں پر کارروائی مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ بنچ نے فیصلہ میں قرار دیا کہ عدالتی حکم پر درخواست گزاروں کی مرضی سے شوگر بورڈ تشکیل دیا گیا اور بورڈ نے شوگر ملز کے نمائندگان کی مشاورت سے چینی کی قیمتیں مقرر کیں۔ بنچ نے قرار دیا کہ حکومت کے پاس اختیار ہے کہ وہ گنے کی ورائٹی اور مل تک سفری فاصلہ کو مدنظر رکھ کر چینی کی قیمتیں مقرر کرے۔

ای پیپر دی نیشن