لیاقت جتوئی کی نیب ریفرنس  میں بریت کیلئے درخواست پر وکیل  کو تیاری کے ساتھ آنے کی ہدایت 

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سابق وزیر برائے پانی و بجلی لیاقت جتوئی کی نیب ریفرنس میں بریت کے لیے دائر درخواست پر وکیل کو تیاری کے ساتھ آنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ لیاقت جتوئی کے وکیل کی جگہ جونئیر وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور کہاکہ نیب ریفرنس میں بریت کے لیے درخواست دائر کی۔ عدالت درخواست منظور کرے اور اس کیس کو غلام نبی مانگیرو کیس کے ساتھ یکجا کرنے اور نیب ریفرنس میں بریت کیخلاف درخواست پر نیب کو نوٹس کیا جائے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ عدالت کو بتائیں کہ ہم اس کیس میں کیوں نوٹس کریں؟۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...