ایف بی آر نے گھر یا جائیداد کی نقد  خریداری کو رجسٹر کرانا لازمی قرار دیدیا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) فیڈرل بیورو آف ریونیو نے گھر یا جائیداد کی نقد خریداری کو رجسٹر کرانے کے عمل کو لازمی قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ایک اور اہم فیصلہ کرلیا، فیصلے کے مطابق شہریوں کا گھر یا جائیداد کی نقد خریداری کو رجسٹر کرانے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ایف بی آر تمام ڈویلپرز کو کیش کی صورت کرنسی ٹرانزیکشن رپورٹ لازمی کرنی ہوگی، بیس لاکھ سے زائد کیش پر گھر یا جائیداد کی خرید و فروخت رپورٹ کرنی ہوگا۔سٹیٹ ایجنٹ بیس لاکھ سے زائد نقد پر جائیداد کی خرید و فروخت بتانے کے پابند ہوں گے، فیڈرل بیورو آف ریونیو کا کہنا ہے کہ خرید و فروخت بینک کرنے پر کرنسی ٹرانزیکشن رپورٹ نہیں کرنی ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...