اپوزیشن کہتی ہے ایک ارب سے کم کرپشن کا شمار نہ کیا جائے: سینیٹر فیصل جاوید

Dec 31, 2020

اسلام آباد(اے پی پی)سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے  کہ اپوزیشن کو کسی صورت  این آر او نہیں دیا جائے گا ۔اپوزیشن نے اے پی ڈی ایم بنائی  ہی این آر او  کے لئے ہے،اپوزیشن کا شور شرابا صرف  این آر او کے حصول کے لئے ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے نیب قوانین میں ترامیم کے لئیاپوزیشن کی طرف سے پیش کردہ مسودہ میڈیا کے سامنے رکھ دیا ۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ اپوزیشن کہتی ہے کہ نیب کی 38 میں سے34 شقیں تبدیل کر دی جائیں۔1985 سے 1999 کے درمیان جتنے کیسز ہیں وہ معاف کر دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ ایک ارب سے کم کرپشن کا شمار نہ کیا جائے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عوام نے تمام اپوزیشن جماعتوں کو مسترد کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کا حال کیا ہے وہی حال مریم نواز نے ن لیگ کا کیا ہے۔انہوں نے کہی کہ مریم نواز نے جس سپیڈ سے ن لیگ کو نقصان پہنچایا ہے انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دینا چاہئے۔

مزیدخبریں