پی پی 51 ضمنی الیکشن: مسلم لیگ (ن) 3 پی پی‘ پی ٹی آئی‘ جماعت اسلامی کے ایک ایک امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے 

Dec 31, 2020

گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی) ضمنی انتخابات پی پی 51 کے سلسلہ مسلم لیگ ن کے3، پیپلزپارٹی پ ی ٹی آئی، جماعت اسلامی کے ایک ایک  امیدواران نے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کو جمع کروا دیے۔ صوبائی اسمبلی کی نشست مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چوہدری شوکت منظور کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔ الیکشن کمیشن نے پی پی 51میں 19فروری کو الیکشن کروانے کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن میں حصہ لینے والوں میں مسلم لیگ ن کی طرف سے  خالد منظور چیمہ، امتیاز باگڑی اور مسز طلعت شوکت نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ تحریک انصاف کے چوہدری محمد یوسف ، جماعت اسلامی کے چوہدری ناصر کلیر، پیپلز پارٹی کے اعجاز سماں سمیت دیگرامیدوار شامل ہیں ۔

مزیدخبریں