اسلام آباد (صلاح الدین) اعلیٰ بیورو کریسی میں تقرر وتبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاس گروپ گریڈ 22 کے افسر ڈاکٹر ارشد محمود کو تین ماہ کے لیے ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ تعینات کردیا گیا ہے، وہ اس سے پہلے سپیشل سیکرٹری کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ پاس گروپ کے گریڈ22 کے افسر سردار اعجاز احمد خان سیکرٹری مذہبی امور بیس دن کی چھٹی پر چلے گئے ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں گریڈ21کے آفیسر ہارون احمد خان کام کریں گے۔ پاس گروپ گریڈ22 کے افسر کامران علی افضل کو سیکرٹری فنانس ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے۔