اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)پاکستان انسٹیویٹ آف میڈیکل سائنسز پمز میں ہڑتال سے نظام مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گیا ۔دوسری جانب 33دِن مسلسل ایم ٹی آئی کے خلاف جدوجہد جاری رکھتے ہوئے گزشتہ روز پمز سٹاف ،اسلام آباد کی تمام تاجر تنظیمیں سیاسی ومذہبی رہنماء،جماعت اسلامی، مزدور تنظیمیں اسلام آباد راولپنڈی کی عوام فیڈرل گزینڈ ہیلتھ الائنس کی قیادت میں پارلیمنٹ ھائوس کی طرف ریلی نکالیں گے۔ اور پمز جیسے صحت کے سب سے بڑے ادارے کی بقاء کی جنگ جیت کر دکھائیں گے۔ پمز میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ھوئے چیرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیرمین ڈاکٹر اسفند یار نے اِن خیالات کا اِظہار کیا۔ پمز ملازمین سے اِظہارِ یکجہتی کیلئے بلوچستان سے آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن کے مرکزی صدر فضل الرحمن نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ اگر پمز کیلئے صدارتی آرڈیننس واپس نہ کیا گیا تو ھم پورے پاکستان کے ہسپتال بند کر دینگے۔ اس کی ذمہ داری پھر حکومت پر ھو گی۔ ہم کل کی ریلی میں بھر پور شرکت کرینگے۔ احتجاجی ملازمین سے جمال شاہ صدر سول ہسپتال کو ئٹہ، عثمان زہری کوئٹہ، نصیب اللہ کوئٹہ، محمد شریف پالاری صوبہ سندھ، تاج محمد سندھ، احمد نواز جدون ڈپٹی جنرل سیکرٹری قومی وطن پارٹی۔جی۔ایچ۔اے کے کنونیر ارشد خان، وائس چیرمین ریاض گوجر، پریس سیکرٹری تنویر نوشاھی، صدرجی ایچ اے ربنواز ربن، لیاقت اوگاھی، طارق مٹو، شاھد خٹک اور دوسرے مقررین نے بھی خطاب کیا۔
پمز میں ہڑتال سے نظام مفلوج،مطالبات کی عدم منظوری پر ملک بھر کے ہسپتال بند کردینگے، فضل الرحمن
Dec 31, 2020