کرم بھری میموریل ہسپتال سے متوسط طبقے کو نئی زندگی ملی : چوہدری اظہر 

 چکری(نامہ نگار)معروف سیاسی وسماجی کارکن چوہدری اظہر محمود آف سہال نے کہا ہے کہ کرم بھری میموریل ہسپتال نے علاقے بھر میں اپنی دھوم مچادی ہے جس سے غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کو ایک نئی زندگی مل گئی ہے اس ہسپتال میں سستا اور معیاری علاج ہونے لگا ہے آج چکری، چک بیلی خان، سہال اور آس پاس کے مضافاتی علاقوں میں بسنے والے لوگ اپنے مریضوں کو اس ہسپتال میں لارہے ہیں  جہاں اپنے شعبے میں ماہر اور مستند ڈاکٹرز چوبیس گھنٹے محنت کرتے ہوئے عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیںہم دعا گو ہیں کہ حاجی غلام مرسلین نے جس وژن کو بنیاد بنا کر اس ہسپتال کی بنیاد رکھی اللہ پاک ان کو ان کے وژن میں کامیابی دے  ان کی توفیقات میں اضافہ کرے اور ان کے رزق میں برکت دے تاکہ وہ علاقے کی عوام کے لئے اس طرح کے مزید منصوبے متعارف کراکے ان کی زندگیوں میں آسانیاں لاسکیں یہی لوگ اس علاقے کا قیمتی اثاثہ ہیں جن کے دلوں میں عوامی خدمت کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے پیسہ اور اقتدار تو آنے جانے والی چیزیں ہیں مگر عوام کی خدمت کے لئے جذبے کا ہونا ضروری ہے حاجی غلام مرسلین کی ہمت اور جذبے کو پورا علاقہ سلام پیش کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن