واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں حالیہ انتخابات میں لوئزیانا سے منتخب ریپبلکن رکن کانگرس لوک لیٹلو حلف اٹھانے سے چند روز قبل فوت ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق41 سالہ لیٹلو ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے سبب ان کی حالت کافی بگڑ گئی تھی۔متوفی رکن کی آخری رسومات کی ادائیگی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
امریکا میں نو منتخب ریپبلکن رکنِ کانگرس کرونا وائرس کے سبب انتقال کر گئے
Dec 31, 2020