شیخ آفتاب، جہانگیرخانزادہ ملک الیاس کی تعزیت کیلئے ٹیکسلا پہنچ گئے 

Dec 31, 2020

 ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدرپنجاب،سابق وفاقی وزیرشیخ آفتا ب احمداورسابق صوبائی وزیرایم پی اے جہا نگیر خا نزادہ ٹیکسلاکے سیاسی سرگرم کارکن ملک محمداویس آف چھاچھی محلہ کے والدبزرگوارملک الیا س مرحو م کی وفات پرا ظہا رتعزیت کیلئے حاجی ملک محمدمسکین کی رہائش گاہ پرپہنچ گئے اورملک اویس کے والدا ور حاجی ملک محمدمسکین کے بھائی کی وفات پردلی دکھ کاا ظہارکرتے ہوئے مرحوم کیلئے مغفر ت کی دعاکی ،ا س موقع پر مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے صدرحاجی عمرفاروق،حاجی ملک نصیرالد ین ،حا جی عبد القدیم خان،حاجی فردوس خان،ملک اسما عیل نواز ،ٹھیکید ار حاجی ملک محمد سلیم، بابواکبردین بٹ ،ٹھیکیدا ریوسف ابراہیم خان،سابق چیئرمین یو سی پوڑ میا نہ حسن فردو س کشمیری،ملک نثارحسین اعو ان نے بھی چھا چھی محلہ جاکرملک محمدا ویس کے والدکی وفات پراظہا رتعزیت کیا اورسوگوارخاندان سے متعلق دیگرافر ادحا جی محمدریا ست علی بٹ،جمیل اصغربٹ ایڈو کیٹ ،اور حا جی ملک محمدمسکین سے بھی اظہارہمدردی کیا۔

مزیدخبریں