ملک کوبچانے کیلئے نوازشریف بیانیہ کے مطابق آگے بڑھناہوگا:تہمینہ دولتانہ

Dec 31, 2020

وہاڑی(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کی راہنمابیگم تہمینہ دولتانہ نے،سابق صوبائی وزیر زراعت نعیم خان بھابھہ،اے این پی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ندیم قریشی اورڈپٹی سیکرٹری اے این پی جنوبی پنجاب شیخ فیضان احمدایڈووکیٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ اس وقت ملک میں لاقانونیت اورلوٹ مارعروج پرہے حکمرانوں کے پاس اپوزیشن جماعتوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے اگرملک کوبچاناہے تومیاں محمدنوازشریف کے بیانیہ کے مطابق آگے بڑھناہوگاپی ڈی ایم کی جماعتیں ملک کوبچانے کیلئے نکلی ہیں سلیکٹیڈحکومت نے ملک کوتباہی کے کنارے لاکھڑاکیاہے ہمیں میاں نوازشریف کی قیادت پرفخرہے پریس کانفرنس میں سابق لیگی ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم، سٹی کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن شیخ عبدالرحمان،رانا عمران ریاست ایڈووکیٹ،چوہدری ابوبکر آرائیں،حاجی فقیر حسین گجر،شیخ ظفر شہزاد سمیت دیگر لیگی ورکرز بھی موجود تھے پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ندیم قریشی کاکہناتھاکہ کسی قسم کے عہدہ یاکسی اورلالچ کے بغیرمسلم لیگ میں شمولیت اختیارکررہاہوں مریم نوازشریف کی جرات اوربہادری سے متاثرہیں شیخ فیضان احمدایڈووکیٹ کاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے پرویزمشرف کی آمریت کامقابلہ کیااوراب پھرملک میں آمریت کے خلاف کھڑے ہیں اس موقع پرمرکزی جوائنٹ سیکرٹری اے این پی ندیم قریشی اورڈپٹی سیکرٹری اے این پی جنوبی پنجاب شیخ فیضان احمدایڈووکیٹ نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان بھی کیا

مزیدخبریں