راوی کنارے نئے شہرکوجدید سہولیات سے مزین کیا جائیگا:راشدعزیز

Dec 31, 2020

لاہور(پ  ر) لاہور میں بین الاقوامی سطح کی سہولیات اورسٹینڈرڈز سے آراستہ نیا شہر آباد ہونے کے حوالے سے پیشرفت جاری ہے۔ نہ صرف پلاننگ کے عمل میں تیزی لائی گئی ہے بلکہ منصوبہ اب گراؤنڈ لیول پر پہنچ چکا ہے۔ منصوبے کے حوالے سے مزید بیان کرتے ہوئے چیئرمین راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی راشد عزیز نے بتایا کہ یہ منصوبہ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جو نہ صرف لاہور یا پنجاب بلکہ پورے پاکستان میں نئے ٹرینڈز سیٹ کرے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ راوی کے کنارے آباد ہونے والے اس نئے شہر کو دنیا کے ترقی یافتہ شہروں کی طرح ٹیکنالوجی سمیت دیگر سہولیات سے مزین کیا جائے گا اور یہ منصوبہ پورے ریجن کیلئے ایک مثال ثابت ہوگا۔ راوی کنارے بسنے والا یہ شہرحجم کے اعتبار سے قومی دارالحکومت سے بھی بڑا ہوگا۔ اس شہر میں مسائل کو وسائل میں تبدیل کیا جائے گا، یہاں ہائی ٹیک ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ لگایا جائے گا جو ویسٹ سے بجلی پیدا کرے گا ۔

مزیدخبریں