راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیئرمین راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) طارق محمود مرتضیٰٰ نے راولپنڈی رنگ روڈ کے ساتھ سپیشل اکنامک زونز میں آر سی سی آئی کی مکمل حمایت کو یقین دہانی کی ہے، انہوں نے کہا کہ شہر کو سجانے کے لئے راولپنڈی رنگ روڈ کے ساتھ سپیشل اکنامک زونز تیار کیے جائیں گے، اس حوالے سے آر ڈی اے میں اجلاس منعقد ہواجس میں چیئرمین آر ڈی اے، ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے چوہدری مقبول احمد، صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی) محمد ناصر مرزا، سینئر نائب صدر آر سی سی آئی عثمان اشرف اور ڈائریکٹر ڈائریکٹر فنانس آر ڈی اے محمد جنید تاج بھٹی نے شرکت کی، اس موقع پر چیئرمین آر ڈی اے نے کہا کہ بزنس کمیونٹی قومی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق رنگ روڈ راولپنڈی شہر کی ترقی کے لئے ایک نیا افق طے کرے گا، راولپنڈی رنگ روڈ جنوبی و مغربی سمت میں شہر کی ترقی کے لئے ایک اہم پل ہوگا، رنگ روڈ کے ساتھ سپیشل اکنامک زونز کے قیام سے شہر کی ترقی کو جدید ٹاؤن پلاننگ کے طریقوں پر فروغ ملے گا، یہ خطے میں سکائی لائن کو بدل دے گی، انہوں نے کہا کہ آر ڈی اے قومی معیشت کی مدد کے لئے تاجر برادری کو اپنی مکمل مدد فراہم کرے گا، انہوں نے پوٹوہارخطے کی ثقافت کو اجاگر کرنے میں آر سی سی آئی کے کردار کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ہم پوٹھوہار کے ثقافتی ورثے کو فروغ دینے کے لئے آر سی سی آئی اور تاجر برادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں آر ڈی اے اور آر سی سی شہر میں تجاوزات، پارکنگ، عوامی بیت الخلا اور ترقیاتی منصوبوں سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کریں گے، آر سی سی آئی کے صدر محمد ناصر مرزا نے مختلف امور پر بریفنگ دی، انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے مسئلے کو دور کرنے کے لئے ایک جامع اپنانے کی ضرورت ہے، اس کو ایک بار ٹھیک کرنے کے لئے اور آر سی سی آئی کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی جائے۔
شہر کو سجانے کیلئے راولپنڈی رنگ روڈ کیساتھ سپیشل اکنامک زونز تیار کئے جائینگے
Dec 31, 2020