کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان کے معروف ڈیجیٹل قرض فراہم کرنے والے پلیٹ فارم فنجا نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی نے فنانس راوئنڈ اے ون سیریز میں 10 ملین ڈالر میں سے 9 ملین ڈالر مکمل کرلیے ہیں۔ اس تازہ ترین پیشرفت کے باعث نئے سرمایہ کار آئی سی یو وینچرنے شمولیت اختیار کی ہے جبکہ بقیہ تمام سرمایہ کار جن میں بی نیکسٹ، ووس ٹوک، ایمرجنگ فنانس، کیونا کپیٹل اور گرے میک کینزی انجینئرنگ سروسز (ڈسکون کمپنی) شامل ہیں، نے بھی حصہ لیا ہے۔ فنانسنگ شرائط کے مطابق اس راوئنڈ کے حوالے سے کمپنی کے پاس اضافی 1 ملین ڈالر رقم جمع کرنے کا اختیار ہے۔ فنجا کے ماتحت ادارے رقم کی ڈیجیٹل ادائیگی او رقرض کے حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) اور سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے دہرے لائسنس کے تحت کام کرتے ہیں۔ دونوں ریگولیٹرز کی جانب سے معاونت کے بعدفنجا نے چھوٹے کاروبار، بینکوں، ڈسٹری بیو ٹر، ایف ایم سی جیز اور کریانہ اسٹور ز کے ساتھ ڈیجیٹل اشتراک کیا ہے۔وباء کے سال کے دوران کمپنی کا ٹرانزیکشنل والیوم 100 ارب روپے تک پہنچا جس کے بعد کمپنی کے اثاثہ جات میں 110 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اپنے شراکت دار بینکوں کی کریڈٹ بک سے معاونت کے ذریعے فنجانے کاروبار اور تنخواہ دار حضرات کو 50,000 غیر محفوظ ڈیجیٹل اسلامک اور روایتی قرضوں کی ادائیگییاں کی ہیں۔ پاکستان میں صارفین اور چھوٹے کاروبار کو قرضوں کی ادائیگی کی مارکیٹ 10 ٹریلین روپے (60 بلین ڈالر) کی نمائندگی کرتی ہے جن میں سے 4 فیصد سے کم مستفید ہوتے ہیں۔ اس سیکٹر کے نظر انداز ہونے کے باعث چھوٹے کاروبار کو سرمایہ کی عدم دستیابی کے باعث ترقی کی راہ میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس حوالے سے فنجا کے شریک بانی اور سی ای او قاصف شاہد کا کہنا تھا کہ: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان،اسٹیٹ بینک آف پاکستان، بینکوں، ایف ایم سی جیز، ڈسٹری بیوٹر اور ر رقم ادائیگی کے نیٹ ورک اور سپلائی چین کے دیگر حصوں کے ساتھ ایک مضبوط شراکت داری کے ساتھ اس نئی سرمایہ کاری کے ذریعے اور انڈسٹری سے بھرپور حمایت کے بعد ہم ایک مثبت کردار ادا کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔'' فنجا سے قبل قصف شاہد سنگاپور، مشرقی افریکہ، متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں موبائل بینکنگ پروڈکٹس متعارف کرواچکے ہیں۔
فنجا کا چھوٹے کاروبار اورملازمین کو 50ہزار ڈیجیٹل قرضوں کی ادائیگی
Dec 31, 2020