احسان مانی اور وسیم خان کو برطانیہ کیلئے خصوصی سفر کی اجازت مل گئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور سی ای او وسیم خان کو برطانیہ کیلئے خصوصی سفر کی اجازت دیدی۔ پی سی بی حکام کو 2 سے 8 جنوری کی امارات ائیرلائن کی پروازوں کے ذریعے سفر کی خصوصی اجازت ہوگی جبکہ پی سی بی حکام لندن میں آفیشل میٹنگ کیلئے لاہور اور دبئی سے براستہ لندن روانہ ہوں گے۔ پی سی بی چیئرمین اور سی ای او 8 جنوری کو برطانوی کرکٹ بورڈ حکام سے ملاقات کے بعد واپس وطن پہنچیں گے۔ احسان مانی اور وسیم خان ای کے 008 کے ذریعے روانہ اور ای کے 624 واپس لاہور پہنچیں گے، پی سی بی حکام کو کرونا ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط کے تحت سفرکی اجازت دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...