سی پیک گیم چینجر ، پاکستانی معیشت کو استحکام بخشنے میں کوشاں ہے،چینگ ژینگ

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ساتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لاکے وزٹر پروفیسر چینگ ژینگ نے کہا ہے کہ سی پیک گیم چینجر اہمیت کا حامل، پاکستان کی معیشت کو استحکام بخشنے میں کوشاں ہے۔سی پیک تعمیر و ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اور اس سے غیرمعمولی انداز میں پاکستان کی معیشت کی بحالی ہوگی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ تمام منصوبے اپنے مقررہ مدت میں مکمل ہوں گے اور صنعتی پارکس کی تعمیر ، انسانی وسائل کی تربیت ، غربت کے خاتمے ، طبی و صحت کی دیکھ بھال ، زراعت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ سی پیک الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کو فروغ دینے کا ایک شاندار موقع ہے،چینگ ژینگ نے الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے کے لئے پلانٹ لگانے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن