لاہور(نامہ نگار )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ انویسٹی گیشن کے نظام کو سائنسی بنیادوں پر استوار کرتے ہوئے تفتیش کے معیار کو بہتر سے بہتر بنانامیری اولین ترجیحات میں شامل ہے لہذا تمام انویسٹی گیشن افسر جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق اپنے فرائض بھرپور محنت اور خلوص نیت کے ساتھ سر انجام دیں تاکہ مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عمل مزید بہتر اور تیزہوسکے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ایف آئی آر کے اندراج کے بعد درست تفتیش سے حقدار کو حق دلانا پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ریجنل مانیٹرنگ یونٹس کا کام کسی کو ٹارگٹ کرنا نہیں بلکہ مقدمات کی تفتیش میں نظر انداز ہوجانے والے پوائنٹس کو سپر وائزری افسر کی نظر میں لا نا ہے تاکہ تفتیش کے معیار کو بہتر بناکر لوگوں کو انصاف کی فراہمی کا عمل مزید موثر بنایا جاسکے۔ یہ ہدایات انہوں نے گزشتہ روزسنٹرل پولیس آفس میں ریجنل مانیٹرنگ یونٹس کی کارکردگی بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔
انویسٹی گیشن افسر فرائض محنت اور خلوص نیت کیساتھ سر انجام دیں :آئی جی
Dec 31, 2020