محکمہ سکولز پنجاب نے خط و کتابت میں حضرت محمدؐ خاتم النبین لکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) محکمہ سکولز پنجاب نے سرکاری اور غیر سرکاری خط و کتابت میں محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کی جگہ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبین صلی اللہ علیہ و علی آلہ و اصحابہ وسلم لکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی طرف سے قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کی گئی تھی جس کی منظوری کے بعد پر محکمہ سکولز پنجاب نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز اور دیگر ڈپاڑٹمنٹ کو مراسلہ جاری کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...