رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو:  مفتی منیب کی جگہ عبدالخبیر آزاد کو چیئرمین بنا دیا گیا

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی حکومت نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کر دی۔ وفاقی وزرات مذہبی امورکی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی چیئرمین سمیت 19 ارکان پر مشتمل ہو گی۔ جبکہ  مفتی  منیب الرحمن کی جگہ مولانا عبدالخبیر آزاد کو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، علامہ محمد حسین اکبر، مولانا فضل الرحیم، ڈاکٹر یاسین ظفر، مفتی محمد اقبال چشتی اور ڈاکٹر مفتی علی اصغر، مفتی فیصل احمد، سید علی قرار نقوی اور مفتی یوسف کشمیری، حافظ عبدالغفور، مفتی فضل جمیل رضوی، قاری میر اللہ، صاحبزادہ حبیب اللہ چشتی اور مفتی ضمیر ساجد بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں سپارکو، محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ جبکہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور وزارت مذہبی امور کے  نمائندے بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...