پی آئی اے ملازمین کو علحیدگی پیکچ کے نام پر نکالنا قبول نہیں، مسترد کرتے ہیں: منور رضا

Dec 31, 2020

کراچی(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما صوبائی صدر لیبر ونگ سندھ سید منوررضا نے اسٹیل ملز سے ہزاروں ملازمین کو نکالے جانے کے بعد پی آئی اے سے رضا کارانہ علیحدگی  پیکیج کے نام پر ہزاروںملازمین کو نکالے جانے کے منصوبے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے پیکیج کو ملازمین اور ان سے وابستہ ہزاروں خاندانوںکے لئے معاشی قتل قرار دیا ہے۔ سید منور رضا نے پیکیج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نواز لیگ حکومت کے اس ظالمانہ رویہ پر خاموش نہیں رہے گی۔ لیبرونگ کے پلیٹ فارم سے ہر سطح پر آواز بلند کرکے پی آئی اے ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کریگی۔ سید منور رضا نے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے اقتدار میں آکر لاکھوں نوکریاں دینے کا وعدہ کیا وہ وعدہ تو وفا نہ ہوسکا الٹا سرکاری اداروں سے ہزاروں لوگوں کو نکال کر لاکھوں خاندانوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کئے جارہے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ سید منور رضا نے کہا کہ پی آئی اے ملازمین خود کو تنہا نہ سمجھیں نواز لیگ ان کے ساتھ کھڑی ہے سید منوررضا نے کہا کہ حکومت نے آمریت کو بھی مات دے دی ہے۔

مزیدخبریں