کراچی (اسٹاف رپورٹر )قائد اعظم محمد علی جناح کے 144میں جشن ولادت کے سلسلے میں قائد اعظم مزار مینجمنٹ بورڈ اور قائد اعظم اکیڈمی کے اشتراک سے ہم پاکستانی امن کے پیغام کے عنوان سے سیمینارہواوفاقی سیکریٹری برائے قومی ورثہ نوشین امجد جاوید نے صدارتی خطاب میں کہا کہ زندہ قومیں کبھی اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کرتی ہیں ۔ ہمیں قائد اعظم کے پیغام ،نظریات اور تصورات سے نئی نسل کو آگاہ کرنا ہوگا۔قائد کے پیغام کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ قائد اعظم صوبائیت ، علاقائیت اور فرقہ پرستی کے سخت مخالف تھے وہ اقلیتوں کے حقوق کے لیئے ہمیشہ سر گرم رہے ۔ سیکریٹری برائے پارلیمانی قومی ورثہ محترمہ غزالہ سیفی نے کہا کہ ہم قائد کی وراثت اورمشن کو لے کر چل رہے ہیں ہمیں قومی یکجہتی کی ضرورت ہے سابق صوبائی وزیر آغا مسعود حسین نے کہا کہ لاکھوں افراد کی قربانیوں کی بدولت پاکستان حاصل ہوا ۔ ہمیں دشمنوں پر نظر رکھنی ہوگی ۔مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل پیشی کی جا رہی ہے لیفٹینٹ کرنل ر مختار احمد بٹ نے کہا کہ ہمیں پورے سال قائد کے افکار کو یاد رکھنا ہوگا ۔ تقریب سے قائد اعظم مزار مینجمنٹ بورڈ کے ریذیڈنٹ انجییئر محمد عارف ،سماجی رہنما محفوظ النبی خان ، چیئر مین محب کونسل ممتاز انصاری ، رانا آصف حبیب ، دفاعی تجزیہ نگار ، میجر مسرت ، ممبر قائد اعظم مزار مینجمنٹ بورڈمحترمہ کومل پرویز اور دیگر رہنمائوں نے بھی شرکت کی تقریب کے اختتام پر قومی نغمہ قائد اعظم زندہ آباد پیش کیا گیا۔ قائد اعظم محمد علی جناح کے 144 کے جشن ولادت کے موقع پر سالگرہ اور کرسمس کا کیک بھی کاٹا گیا ۔