خانیوال (نمائندہ نوائے وقت،خبرنگار ) گندم کی فی اوسط بہتر پیداوار کے حصول کے لیے کاشت کار گندم کی جڑی بوٹیوں کو تلف کریں محکمہ زراعت کا عملہ کاشتکاروں کی معاونت کے لیے ہر وقت فیلڈ میں موجود ہے ان خیالات کا اظہا ر اسسٹنٹ ڈائریکٹرپیسٹ وارننگ ملک اکرام الحق نے فیلڈ وزٹ کے دوران کاشتکاروں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کا عملہ دیہی علاقوں میں کاشتکاروں کی معاونت کے لیے ہر وقت تیار ہے کاشتکار گندم کے کھیت سے غیر ضروری جڑی بوٹیوں کا خاتمہ کرنے کے لیے معیاری سپرے کا استعمال کریں۔