ہیڈراجکاں (نامہ نگار) ملک لوٹنے والوں کو منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا، ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع بہاولپور کے صدر چودھری حسن خورشید وڑائچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے، انہوں نے کہاکہ ملک لوٹنے والوں کو منطقی انجام تک پہنچایا تو ملک کبھی قائداعظم کا پاکستان نہیں بن سکے گا، اس کیلئے عوام وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیں، تاکہ پاکستان لوٹنے والوں کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے، میاں نواز شریف کی سیاست کا اصول ہے کہ اقتدار ملے تو پاکستان میں رہو اور جب عوام اقتدار چھین لے تو برطاینہ چلے جائو، انہوں نے مزید کہ اگلے الیکشن میں بھی عمران خان ہی وزیراعظم ہوں گے۔ سابق تحصیل صدر چودھری نوید اقبال کاہلوں، چودھری تنویر گل بھی اس موقع پر موجود تھے۔
لٹیروں کو منطقی انجام تک پہنچانا ہو گا : حسن خورشیدوڑائچ
Dec 31, 2020