ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے ضلع راج شاہی میں ایک خاندان ایسا بھی ہے جس میںآدمیوں کی انگلیوں پر مخصوص شناختی نشانات یعنی ’فنگر پرنٹس‘ موجود ہی
نہیں ہوتے۔ اس خاندان میں یہ کیفیت پچھلی کئی نسلوں سے چلی آ رہی ہے۔یہ خاندان جو ’’سارکر فیملی‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، فنگر پرنٹس استعمال کرنے والے جدید بائیومیٹرک نظاموں کی وجہ سے بھی شدید مسائل کا شکار ہوچکا ہے کیونکہ ایسے کسی نظام سے ان کی شناخت ممکن ہی نہیں۔طبّی ماہرین کا کہنا ہے کہ سارکر خاندان ایک بہت ہی نایاب قسم کی بیماری کا شکار ہے جس میں پیروں اور ہاتھوں کی انگلیوں میں پوروں پر باریک ابھار (فنگر پرنٹس) موجود ہی نہیں ہوتے۔