ملتان (خبر نگار خصوصی) ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور ورلڈ بینک کے تعاون سے ٹوائلٹس سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جنوبی پنجاب کے گیارہ اضلاع میں ٹوائلٹس کی سہولت کی فراہمی کا افتتاح سیکرٹری ہاؤسنگ لیاقت علی چٹھہ نے کیا منصوبے پر 12کروڑ لاگت آئے گی۔ لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ منصوبے سے دور افتادہ علاقوں میں صحت اور صفائی کی حالت بہتر ہوگی۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے مکینوں سے کہا کہ گھروں میں مہیا کئے گئے ٹوائلٹ کے سامان کا بہتر سے بہتر استعمال کو یقینی بنائیں گے۔
ورلڈ بنک کے تعاون سے ٹوائلٹس سہولت کا آغاز
Dec 31, 2020