گکھڑمنڈی:گولڈ میڈلسٹ عدنان پہلوان انصاری نے ریسلنگ کلب قائم کرکے پہلوانی کی تربیت دینے کا آغاز کردیا

گکھڑمنڈی(نامہ نگار) رستم پاک و ہند نیشنل گولڈ میڈلسٹ شیر پنجاب عدنان پہلوان انصاری ٹائرانوالہ نے منڈیالہ وڑائچ میں ریسلنگ کلب قائم کرکے نوجوانوں کو فن پہلوانی کی تربیت دینے کا آغاز کردیا اس موقع پر ان کے استاد لیاقت پہلوان باجوہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اکھاڑے اور گرائونڈ آباد کرنے سے ہسپتال ویران ہوجاتے ہیں نئی نسل کو صحت مند بنانے کے لیے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے منڈیالہ وڑائچ میں قائم ریسلنگ کلب میں حصہ لینے والے علاقہ کے نوجوان مثبت اور تعمیری سرگرمیوں میں مصروف ہوکر صحت مند جسم اور صحت مند ذہن کے مالک ہوجائیں گے۔ اس موقع پر عدنان پہلوان نے بتایا کہ ریسلنگ کلب میں فن پہلوانی کی تربیت کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ اس کا باقاعدہ افتتاح چند روز بعد ایم پی اے چوہدری محمد اشرف انصاری اور تحریک انصاف کے مرکزی راہنما حاجی محمد یونس انصاری کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...