گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)میاں محمد جمیل ایم اے سربراہ تحریک دعوت توحید پاکستان نے کہا کہ مغربی آقاں کی خوشنودی کے لئے مسلم امہ کی پستی کے اقدامات کرنے ارا سرائیل کو تسلیم کرنے والے ملک و ملت کے غدارہیں اسرائیل سمیت طاغوتی قوتوں کو تسلیم کرنے والوں کو سر میدان پچھاڑیں گے ملک میں اسلامی شعارکے خاتمہ کے لئے برسرپیکار قوتوں کا قلع قمع اسلامی حکومت کی ذمہ دار ی ہے لادینیت کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے پروفیسر ڈاکٹر نصراللہ خاں مظفر چیئرمین مرکز ملت اسلامیہ پاکستان سے ملاقات کے دوران کیا۔