وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید 2 روزہ دورے پرپشاور روانہ

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید دو روزہ دورے پرپشاور روانہ ہوگئے ئے جہاں وہ اہم ملاقاتیں کریں گے، وزیر داخلہ طورخم بارڈر کا معائنہ بھی کریں گے ۔ جمعرات کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید لنڈی کوتل بھی جائیں گے جہاں انہیں بارڈرمنیجمنٹ،اینٹی اسمگلنگ سمیت دیگرامورپربریفنگ دی جائے گی ۔وزیرداخلہ شیخ رشید ایف سی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کریں گے اور کمانڈنٹ اورآئی جی ایف سی سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیرداخلہ شیخ رشید احمد پشاورمیں جمعہ کو اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔واضح رہے کہ وزارت داخلہ کا منصب سنبھالنے کے بعد شیخ رشید کا یہ پشاور کا پہلا دورہ ہے.

ای پیپر دی نیشن