اداکارہ صبا قمر کو متنزاع فوٹو شوٹ کروانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ڈراموں و فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی صبا قمر منفرد انداز کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں اور اکثر و بیش تر کسی نہ کسی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ حال ہی میں بلال سعید کے گانے کی شوٹ کے دوران مسجد میں رقص کے مناظر سے متعلق تنازعے نے ا±ن کے لئے مسائل پیدا کردیے تھے جس پر انہوں نے صارفین کے اصرار کے باوجود معافی نہیں مانگی۔مسجد کی بے حرمتی کا سلسلہ تھما ہی تھا کہ اب انہوں نے متنازع فوٹو شوٹ کروا کر ”آ بیل مجھے مار“ کی ضرب المثل یاد کروادی۔ حال ہی میں ا±ن کے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں صارفین نے ان کے لباس کو نامناسب قرار دیتے ہوئے اس پر تندوتیز تبصرے کیے ہیں اور کئی صارفین نے طنزیہ انداز بھی اختیار کیا ہے۔سوشل میڈیا کی ایک صارف مہک خان نے طنزیہ انداز کے ساتھ کہا کہ میں شرط لگاتی ہوں کہ اس طرح کے فوٹو شوٹ کروانے پر ان کی فیملی فخر محسوس کر رہی ہوگی۔کاشی نامی صارف نے لکھا کہ حیاء کیا ہے اگر ان کو پتا ہوتا تو یہ بے حیاء نہ ہوتی۔سونیا عمر نے صبا قمر پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اب تو لڑکیوں نے ڈپٹہ لینا چھوڑ دیا ہےلیکن جو لڑکیاں ڈپٹہ لیتی ہیں انہیں یہ لوگ دقیانوسی یا بوڑھی رو کہتے ہیں۔زیبا سیراج نے کہا کہ مجھے صبا قمر کی تصویر دیکھ کر بہت مایوسی ہو رہی ہے۔ انہیں اس طرح بے حیائی پھیلانی کی ضرورت نہیں تھی۔