مولانا فضل الرحمن سے مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی رہنما محمدعلی درانی نے لاہور میں ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا

لاہور( خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماءاسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن سے مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی رہنما محمدعلی درانی نے لاہور میں ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔دونوں شخصیات میں ملاقات نصف گھنٹہ تک بند کمرے میں جاری رہی ۔ واضح رہے کہ محمد علی درانی قبل ازیں مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد شہبازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کرکے ملک کی سیاسی صورت حال اور حکومت اپوزیشن معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے کے متعلق پیر صاحب پگاڑا کا پیغام بھی پہنچا چکے ہیں۔ جمعیت علماءاسلام لاہور کے ترجمان حافظ غضنفر عزیز نے دونوں رہنماﺅں میں ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ قبل ازیں مولانا فضل الرحمن رات گئے لاہور پہنچے تو جے یو آئی کے صوبائی اور ضلعی عہدیداروں نے ان سے ملاقات جس میں پارٹی امور اور سیاسی صورتحال زیر بحث آئے۔

ای پیپر دی نیشن