اسلام آ باد(آئی این پی ) ترجمان وزیراعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ قوم کا پیسہ لوٹنے والے درباری مشکل میں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان کے جب بھی نکلے ہیں چوری کی خبریں اور کارنامے ہی نکلے ہیں۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ ملک کو ذاتی جاگیر سمجھ کر نوچنے والے مفرور ہیں، جھوٹوں کو عوام نے مسترد کیا ہے۔ ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ میاں مفرور لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے نکالے گئے، نااہل درباری میاں مفرور کی کرپشن کے دفاع کیلئے کوشاں ہیں۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ نااہل درباری مفرور آقا کے لندن سے نکالے جانے کے جواز ڈھونڈ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے میاں کا ہر منصوبہ کرپشن اور کک بیکس سے بھرپور تھا۔
شریف خاندان کی ہمیشہ چوری کی خبریں اور کارنامے سامنے آئے: شہباز گل
Dec 31, 2021