لاہور(نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گھروں اور رہزانی کی متعدد وارداتوں میں شاد باغ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گھر کے باہر آئے مہمانوں سے 45 لاکھ، شاہدرہ کے علاقے میں 28 لاکھ 20 ہزار، ہنجروال کے علاقے میں 10 لاکھ، کوٹ لکھپت کی چوکی چندرائے کے علاقے میں 6 لاکھ، ہئیرمیں ایک لاکھ 83 ہزار، شاہدرہ کے علاقے میں ایک لاکھ 73 ہزار، نواب ٹاؤن کے علاقے میں 70 ہزار، شاہدرہ میں 81 ہزار، ریس کورس کے علاقے میں 73 ہزار، مسلم ٹاؤن سے 40 ہزار، مانگا منڈی میں 42 ہزار، شیراکوٹ میں 25 ہزار، چوہنگ کے علاقے میں 18 ہزار، لٹن روڈ کے علاقے میں حسیب سے 17 ہزار، ساندہ میں 15 ہزار روپے نقدی، مالیت کی طلائی زیوارات، موبائل فون اور موٹر سائیکل لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے مسلم ٹاؤن اور شالیمار کے علاقوں سے 2 گاڑیاں، گجر پورہ، فیکٹری ایریا اور راوی روڈ کے علاقوں سے 3 رکشے جبکہ نو اں کوٹ، لوئر مال، سندر، کوٹ لکھپت، فیکٹری ایریا، فیصل ٹاؤن، شاہدرہ ٹاؤن، لاری اڈہ، نولکھا، گڑھی شاہو اور شادمان کے علاقوں سے 11 موٹر سائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے ہیں۔