چنائی، تامل ناڈو (اے پی پی) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں 23 تنظیموں پر مشتمل تامل ناڈو فیڈریشن آف مسلم باڈیز اینڈ پولیٹیکل پارٹیز نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ریاست کی مختلف جیلوں میں26 برس سے قید 38 مسلمان مجرموں کے مقدمات پر غور کرے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 38 میں سے 17 کے خلاف 1998 میں کوئمبٹور کے سلسلہ وار بم دھماکوں کے حوالے سے مقدمہ درج ہے۔ یہ اپیل تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے سٹالن کی طرف سے سابق وزیر اعلی آنجہانی سی این انادو رائے کے یوم پیدائش کے موقع پر 700 مجرموں کی قبل از وقت رہائی کے اعلان کے تناظر میں کی گئی ہے۔
تامل ناڈو میں 23 تنظیموں کا 38 مسلمان قیدیوں کی رہائی پر غور کا مطالبہ
Dec 31, 2021