قائد اعظم ٹرافی فائنل ہارنے  پر مایوسی ہوئی : محمد ہریرہ 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قائداعظم ٹرافی میں نادرن کے بیٹر محمد ہریرہ نے کہا ہے کہ فائنل میچ میں ناکامی پر مایوس ہوں۔انہوں نے ٹوئٹر پر  کہا کہ آخری میچ میں ناکامی پر مایوسی ہوئی لیکن خیبر پی کے کو مبارک جنہوں نے بہتر کرکٹ کھیلی۔ اب وائٹ بال کرکٹ کا وقت ہے۔ الحمدللہ ڈیبیو سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنا میرے لیے قابلِ فخر بات ہے۔ اپنے کھیل کو بہتر بنانے کیلئے مزید محنت کرتا رہوں گا، آپ سب کا شکریہ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...