لاہور(سپورٹس ڈیسک )ایک اور آسٹریلوی کھلاڑی نے آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے حق میں آواز اٹھا دی۔آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کو بغیر کسی پریشانی کے پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے۔اس سے قبل سی ای او کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلے نے کہا تھا کہ کرونا کی حالیہ لہر اومی کرون کے باوجود اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کیلئے پرامید ہیں۔چیف ایگزیکٹیو نے کہا کہ 2022 ء میں پاکستان کا دورہ ایک بڑی پیچیدہ کوشش ہے اور وہ اسے ممکن بنانے کیلئے شامل تمام فریقین کیساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔آسٹریلین کرکٹ بورڈ اور پی سی بی تمام حکام کیساتھ مل کر کام کر رہے ہیں ہم پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے بہت پرعزم ہیں۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم بغیر کسی پریشانی پاکستان کا دورہ کرے : بین کٹنگ
Dec 31, 2021