لاہور (سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے ہونیوالی 57 ویں نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں مینز سنگلز کا ٹائٹل واپڈا اور ویمنزسنگلز کا آرمی نے جیت لیا۔مینز سنگلز کا فائنل دو بھائیوں کے درمیان کھیلا گیا، واپڈا کے فہد نے بھائی امم خواجہ کو 2-4 سے شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا۔ویمنز سنگلز کا فائنل آرمی کی حائقہ حسن نے جیت لیا،واپڈا کی راحیلہ کاشف کو 4-1سے شکست دی۔ویمنز ڈبلز کا فائنل واپڈا کی پرنیا زمان خان اور نوشین وسیم نے جیت لیا۔ فائنل میں پرنیا زمان خان اور نوشین وسیم نے کروماٹیکس کی کلثوم خان اور فاطمہ خان کو 3-2سے شکست دیدی، مینز ڈبلز کا فائنل واپڈا کے حمزہ اکرام اور عبدالرحیم نے واپڈا ہی کے شاہ خان اور امم خواجہ کو 3-0 سے ہرا کر جیت لیا۔ مکس ڈبلز کا فائنل آرمی کے فیضان ظہور اور حور فواد نے واپڈا کے شاہ خان اور سعدیہ راحیل کو 3-1سے ہرا کر جیت لیا۔