کرونا: انگلش کرکٹ ٹیم مشکلات میں گھر گئی ‘ہیڈ کوچ کا فیملی رکن وائرس کا شکار

Dec 31, 2021

لاہور(سپورٹس ڈیسک )انگلش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سلورووڈ کے فیملی ممبر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے باعث وہ ایشز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں فرائض انجام نہیں دے سکیں گے۔انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق ہیڈ کوچ سلور ووڈ کے ایک فیملی ممبر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے اپنے اہل خانہ سمیت 10 دن کیلئے تنہائی اختیار کرلی ہے۔انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے دوبارہ کرونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ ایشز کیلئے آسٹریلیا میں موجود انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کیمپ میں اب تک 7 کرونا کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں 3 سپورٹ سٹاف جبکہ 4 فیملی ممبران شامل ہیں۔انگلینڈ بورڈ کے مطابق سلورووڈ کی جگہ بیٹنگ کوچ گراہم تھارپ کو ہیڈ کوچ کی اضافی ذمے داریاں سونپی گئیں ہیں۔انگلینڈ بورڈ کے مطابق احتیاطی تدابیر کے باعث بائولنگ کوچ جان لوئس،سپن کوچ جیتن پٹیل کو بھی قرنطینہ کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں