سیاسی رواداری، اقدار حکومت میں ناپید ہو چکی : عبدالغفور راشد

Dec 31, 2021

لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ رواداری، سیاست اور معیشت کے اعتبار سے2021ء موجودہ حکومت کا ناکام ترین سال رہا ہے۔ حکومت نے سیاست میں برداشت بھی ختم کرکے گالی کی سیاست کو فروغ دیاہے۔ معیشت تباہ ہو چکی ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے تمام طبقات سراپا احتجاج ہیں ۔سیاسی رواداری اور سیاسی اقدار بھی حکومت میں ناپید ہو چکی ہیں۔اپوزیشن جماعتیں تو اپنی جگہ ،اتحادی جماعتیں بھی حکومتی پالیسی سے متفق نہیں ہیں۔سیاست میں اخلاقی قدریں ختم ہوگئی ہیں۔مخالفین پر چڑھ دوڑنے اور شور مچانے کی پالیسی جاری ہے۔

مزیدخبریں