لاہور(سٹی رپورٹر) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسرالفریدظفرنے لاہور جنرل ہسپتال میں نیا پاکستان’’ قومی صحت کارڈ‘‘سے متعلق افراد کو مکمل رہنمائی فراہم کرنے کیلئے گریڈ19کے ڈاکٹر ریاض حفیظ کو کو آرڈینیٹر مقرر کر دیاہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا کہ اس انقلابی اقدام سے ا ب کسی بھی مریض کو علاج معالجے کیلئے سفارش کا سہارا یا قرضہ نہیں لینا پڑے گا جبکہ سرکاری و نجی ہسپتالوں میں امیر و غریب کو بلا امتیاز معیاری طبی سہولیات مفت حاصل ہوں گی۔ایم ایس ایل جی ایچ ڈاکٹر عامر غفور مفتی نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ہیلتھ کارڈ سسٹم کے درست اور بر وقت استعمال کو یقینی بنائیں اور حکومت کی طرف سے دی گئی اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔