لاہور (سٹاف رپورٹر)چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پرماضی کی روایات کے مطابق تعلقات کو آگے بڑھانے کے مرکزی خیال پر مبنی زوزو میونسپل فارن افیئر آفس، جیانگ سو، جیانگ سو نارمل یونیورسٹی چین اور پنجاب یونیورسٹی کے اشتراک سے ویڈیو کانفرنس کا انعقادکیا گیا ۔ پروگرام کی صدارت جیانگ سو نارمل یونیورسٹی میں قائم پاکستان سٹڈی سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر سن ہونگکی نے کی جبکہ چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق،شنگھائی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین حیدر ، وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر، لاہور میںچین کے ڈپٹی قونصل جنرل پینگ زینگوو، ژوژو میونسپل پیپلز گورنمنٹ کے ڈپٹی میئر وو ویڈونگ،پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر سے ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر امجد عباس خان مگسی، خارجہ امور کے ماہر محمد مہدی ودیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اپنے خطاب میں معین الحق نے اس بات پر زور دیا کہ عصر حاضر میں بین الاقوامی تعلقات میں پیچیدگیوں کے باعث علمی و تحقیقی کام کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔تعلیمی ماہرین و محققین دوطرفہ تعلقات کی بہتری کیلئے تعاون کے اپنا کردار ادا کریں۔
تعلیمی ماہرین و محققین دوطرفہ تعلقات کیلئے تعاون کریں:معین الحق
Dec 31, 2021