نئی دہلی (اے پی پی) بھارت کی مغربی ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے ایک ہسپتال میں موتیے کا آپریشن کرانے والے 27مریض بینائی سے محروم ہوگئے۔ سہارنپور کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سنجیو مانگلک نے بتایا کہ مقامی ہسپتال میں27 افراد جنہوں نے ایک نجی ہسپتال کے آئی سرجن ڈاکٹر لال سے موتیا کا آپریشن کرایا تھا۔مبینہ طور پر غلط سرجریوں کی وجہ سے بینائی سے محروم ہو گئے۔