اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے قراقرم ہائی وے پر بنی دستاویزی فلم کا ٹیزر شیئر کردیا ہے، دستاویزی فلم یکم جنوری کو سرکاری ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مراد سعید نے قراقرم ہائی وے پر بنی دستاویزی فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جہاں پہاڑ اور انسان ملتے ہیں، یہ پاکستانی قوم کے عزم کی ایک کہانی ہے۔ وفاقی وزیر نے لکھا کہ فلم قراقرم کے عجوبے کو عملی جامہ پہنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، انہوں نے سی پیک کو اقتصادی گیم چینجر قراردیا، دستاویزی فلم یکم جنوری کو سرکاری ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔