کوئٹہ (بیورو رپورٹ) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر (ر) امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ ریکوڈیک کا مجوزہ معاہدہ سپریم کورٹ کے 7جنوری 2013ء کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ جس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کروں گا۔ فرضی کمپنی بنا کر بلوچستان کے وسائل لوٹنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 172 اور آئل و گیس ریگولیشنز کے تحت معدنی وسائل صوبے کی ملکیت ہیں۔ ہمیں پاکستان کی سالمیت اور بقاء سب سے زیادہ عزیز ہے۔ ایسے اقدامات نہ کئے جائیں جس سے ملک کو نقصان پہنچے۔