اسلام آباد(نا مہ نگار)پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے سٹیٹ بینک کی طرف سے نیب کوریکارڈ نہ دینے پر شدید برہمی کااظہارکیا ہے کمیٹی نے کہاکہ اسٹیٹ بینک کوکس نے منع کیاہے جو پی اے سی کہنے کے باوجود نیب کوریکارڈ نہیں دے رہا،پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کااجلاس کنوینرنوید قمر کی زیرصدرات پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔اجلاس میںرکن کمیٹی سید طارق سیکرٹری وزارت خزانہ اسٹیٹ بینک ،آڈٹ نیب ودیگر محکموں کے حکام نے شرکت کی۔وقت کی کمی کی وجہ سے زرعی ترقیاتی بینک کے پیرے موخرکردیئے گئے ۔
اسٹیٹ بینک کی طرف سے نیب کوریکارڈ نہ دینے پرپی اے سی کی ذیلی کمیٹی برہم
Dec 31, 2021