امارات گروپ نے ایمزون مال میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کر دیا

Dec 31, 2021

لاہور (نیوز رپورٹر) امارات گروپ آف کمپنیز  نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اشتراک سے ایمزون بزنس سینٹر پر مجموعی طور پر 44 ہزار مربع فٹ رقبے پر محیط سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کر دیا۔سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کی افتتاحی تقریب جی ٹی روڈ پر واقع جدید طرزِ تعمیر کے شاہکار ایمزون مال پر منعقد کی گئی۔ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق تقریب کے مہمان خصوصی تھے جب کہ اس موقع پر امارات گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین اور گرانہ ڈاٹ کام کے چیف ایگزیکٹو افسر شفیق اکبر، منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ عثمان ناصر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عبداللہ محمود، چیئرمین اسلام آباد بار کونسل قاضی عادل، اسسٹنٹ کمشنر رورل ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائبر کرائم چوہدری رؤف ، گروپ ڈائریکٹرز فرحان جاوید، ارسلان جاوید، شرجیل اے احمر اور تیمور عباسی سمیت نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی)، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی) کے حکام سمیت مارات گروپ کی انتظامیہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق کا کہنا تھا کہ سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کے قیام سے ٹیکنالوجی انڈسٹری کو درکار جدید ترین سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کی جارہی ہیں۔ امارات گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین اور گرانہ ڈاٹ کام کے چیف ایگزیکٹو افسر شفیق اکبر کا تقریب کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ترقی یافتہ ممالک کی مہارتوں سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کر سکتا ہے۔ کیونکہ آگے تمام کاروباری سرگرمیوں کا مستقبل انفارمیشن ٹیکنالوجی پر منحصر ہے۔

مزیدخبریں